Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

بھارت کے ساتھ فی الوقت سیریز کا کوئی امکان نہیں ہے، چیئرمین پی سی بی

شائع 14 اپريل 2020 01:24pm

لاہور: چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے مستقبل قریب میں بھارت کے ساتھ سیریز کے امکانات کو رد کردیا۔ ان کا کہنا ہے کہ ہمارا موجودہ براڈ کاسٹنگ کا معاہدہ تقریباً ختم ہو گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کے ساتھ فی الوقت سیریز کا کوئی امکان نہیں ہے۔ براڈ کاسٹ رائٹ فروخت کرتے وقت بھارت کی سیریز کو مدنظر نہیں رکھیں گے۔

مانی نے مزید کہا کہ بھارتی بورڈ وعدہ کرکے پھر سیریز نہیں کھیلتا۔